مزائل پروگرام ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا.شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی دباوکے باوجود شمالی کوریا اپنامیزائل پروگرام جاری رکھے گا۔
شمالی کوریا کے نائب وزیرِ خارجہ ہان سونگ ریول کا کہنا تھا کہ ’ہم ہفتہ وار، ماہانہ، اور سالانہ بنیادوں پر اپنے تجربے جاری رکھیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اس قدر غیر ذمیداری کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے تو اس کا نتیجہ مکمل جنگ ہوگا۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ امریکہ کا شمالی کوریا کے حوالے سے سٹریٹیجک صبر کا دور ختم ہوگیا ہے۔
وہ اتوار کو شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے ناکام تجربے کے چند ہی گھنٹوں بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے۔
امریکہ اور شمالی کوریا کی جانب سے شعلہ بیان بازی کے بعد کوریا پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناؤ کے باعث امریکہ اور چین اس حوالے سے ‘کئی تجاویز’ پر غور کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کاکہنا تھا کہ چین کے ساتھ اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ‘یہ وہ صورتحال ہے جسے مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔’
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین اس مسلے پر ‘ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں