مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی کرنے پر مریم نواز سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے.
سندھ ہائی کورٹ میں سہیل بیگ نوری نامی شہری کی جانب سے دائردرخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ وفاقی وزارتِ اطلاعات اورپیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز، نہال ہاشمی، آصف کرمانی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی جانب سے مسلسل جے آئی ٹی کو ہراساں کیا جارہا ہے، جس سے حساس نوعیت کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی سے تفتیش متاثر ہوسکتی ہے۔
درخواست گزارنے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کوسپریم کورٹ نے تشکیل دیا ہے، اس لیے فریقین کوجے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے اورمریم نواز، نہال ہاشمی ، آصف کرمانی، طلال چوہدری اوردانیال عزیز کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں