مریم نواز اور پانامہ پیپرز جاری کرنے والے صحافیوں کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

تم اور تمہارے پاکستانی صحافی ملک خلاف سازش کا حصہ ہیں، مریم نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک ): مریم نواز شریف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانامہ پیپرز جاری کرنے والے جرمن صحافی بیسٹن اوبرمیئر کے ساتھ لفظی جھڑپ ۔ مریم نواز کی ٹویٹ کے زریعے پانامہ پیپرز جارے کرنے والی صحافیوں اور آئی سی آئی جے پر تنقید

پانامہ پیپرز کرپشن کے بارے میں نہیں تھا ،مریم نواز شریف
معذرت کے ساتھ پانامہ پیپرز کرپشن کے بارے میں تھے،جرمن صحافی

مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کے پانامہ پیپرز کرپشن کے بارے میں نہیں تھا ۔ جس پر جرمن صحافی نے اپنے جوابی پیغام میں کہا کے معذرت کے ساتھ پانامہ پیپرز کرپشن کے بارے میں تھے ۔ہمیں کرپشن کے بارے میں اہم دستاویزات ملے ہیں جو کے حیران کن ہے ۔اس کے بعد مریم ںواز شریف نے دوبارہ ٹویٹ کی اور لکھا کے پانامہ پیپرز جاری کرنے والے صحافی کا درد سمجھ میں آسکتا ہے ، پانامہ پیپرز جاری کرنے والے صحافی حکومت گرانے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔

ایک اور پیغام میں مریم نواز شریف نے جرمن صحافی کو کہا کے تم اور تمہارے پاکستانی صحافی ملک خلاف سازش کا حصہ ہیں۔ مجھے یہ افسوس ہے کہ یہ سازش پاکستان کے خلاف ہیں ۔ اس پیغام کے جواب میں جرمن صحافی نے کہا کے صحافت کا کام حکومت گرانا نہیں سچ سامنے لانا ہے ۔ اور پانامہ پیپرز صرف پاکستان کے بارے میں نہیں ۔

یاد رہے کے جرمن صحافی بیسٹن اوبرمیئر اور پاکستان سے صحافی عمر چیمہ نے پانامہ پیپرز جاری کئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں