مردان یونیورسٹی 40 دن بعد کھول دی گئی

مردان: طالب علم مشال خان کے قتل کے باعث بند ہونے والی عبدالولی خان یونیورسٹی کو 40 روز بعد کھول دیا گیا
مردان کی ولی خان یونیورسٹی کو 40 روز بعد تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور طلبا کو چیکنگ کے بعد یونیورسٹی میں جانے کی اجازت دی گئی۔
دوسری جانب عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران ہاسٹلز کے کمروں سے اسلحہ، منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ہاسٹل کے کمروں سے 4 پستول اور 10 میگزین برآمد ہوئیں۔ ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کو کلیئر کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں