مردان یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس 42 روز بعد کھل گیا.

مردان یونیورسٹی جسے طالب علم مشال خان کے قتل کے بعد بند کر دیا گیا تھا 42 روز بعد گارڈن کیمپس بھی کھول دیا گیا ہے
مشال خان کے قتل کے 40 روزبعد مردان یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت بونیر، چترال اور پبی کیمپسز میں تدریسی عمل بحال کردیا گیا تھا تاہم دوروز بعد گارڈن کیمپس بھی کھل گیا ہے۔ اور تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں.
واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ ایک طالب علم مشال خان کو بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں