محنت اور دیانت سے کیے گئے کام میں کامیابی قدم چومتی ہے. وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا.
میاں شہباز شریف نےاجلاس میں شیخوپورہ کے قریب محکمہ جنگلات کی اراضی واپس لینے کے حوالے سے کیس کی بہترین انداز میں پیروی پر لیگل ٹیم کے کام کو سراہا.
وزیر اعلی نے اچھی کارکردگی پر لیگل ٹیم اور دیگر افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیئے۔ 
تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامداورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد شامل تھے۔
وزیر اعلی نے رینج فاریسٹ آفیسر لاہور ثاقب بھٹی اور نائب تحصیلدار فیروز والا تنویر حسین کو تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعام دیئے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ لیگل ٹیم نے بہترین اور موثر انداز میں کیس کی پیروی کی محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی اراضی واگزار کرانے کے لئے محنت سے کام کیا ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہمیرا ایمان ہے کہ محنت ، دیانت اورامانت سے کئے جانے والے ہر کام میں کامیابی قدم چومتی ہے ۔
صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں