متنازع تقریر نہال ہاشمی نےجواب جمع کروا دیا

سینیٹر نہال ہاشمی نے متنازع تقریر پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا
نہال ہاشمی کےجواب میں کہا گیا کہ میری تقریر سےتوہین عدالت نہیں ہوئی،میں نےایک بار تقریر کی جبکہ میڈیا نے بار بار چلا کر میرے خلاف فضا بنائی۔ میں عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ورکر ہوں، 200 مربع گز کے گھر میں رہتا ہوں۔قانون کی حاکمیت کیلئے جیل تک کاٹی۔میں وفادار پاکستانی ہوں ،30 سال سے وکالت سےوابستہ ہوں۔ کراچی بارکا ممبر ہونےکےباعث عدلیہ کی بحالی میں کرداراداکیا۔
جواب میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نےتھانہ بہادرآبادکراچی میں میرےخلاف مقدمہ درج کرایا۔میرے خلاف بعض سیاسی مخالفین نے منفی مہم چلائی،عمران خان نےمیری تقریرکوسیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں