مبارک ہو آپ کی حکومت دہشتگرد مافیا بن گئی ہے. جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس

جسٹس عظمت سعد نے نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر پر از خود نوٹس کیس میں حکومت کو سسلی کے مافیا سے تشبیہ دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو آپ کی حکومت سسلی کا مافیا بن گئی ہے.
سسلی اٹلی کا مشہور شہر ہے اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ ہے.اور ان جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک آسٹریلیا، کینیڈا، افریقہ اور لاطینی امریکہ سمیت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے. سسلی کے مافیا کا اپنا ایک ضابطہ اخلاق یے. سسلی میں قتلو غارت سمیت منشیات کی اسمگلنگ اور چوری ڈکیتی سمیت تمام قسم کے جرائم پیشہ افراد آزادانہ پھرتے ہیں ان افراد کا تعلق حکومتی اداروں اور افراد کے ساتھ ہیں.
اس مافیا کو رومن زبان میں کوسا نوسترہ کہا جاتا ہے. جرائم کے حوالے سے یہ ایک تاریخی شہر ہے.اس پر گارڈ فادر سمیت متعدد فلمیں بھی بنی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں