ماہرہ خان بالی وڈ سو کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ۔

( ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس صرف بھارت میں ہی 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں 21 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے اور بزنس نے ماہرہ خان کو پہلے نمبر پر پہنچادیا ہے۔ماہرہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی فلم بالی وڈ کے سو کروڑ کلب میں داخل ہوئی ہے۔دوسرے نمبر پر یمی گوتم کی قابل اور ہما قریشی کی جولی ایل ایل بی فائز ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارت کی صفِ اول میں شمار ہونے والی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا چوتھے نمبر پر جبکہ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے والی دیپیکا کی فلم ٹرپل ایکس پانچویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ کہ بالی وڈ نے گزشتہ سال پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں