لیجنڈ کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے

قومی ٹیم کے کامیاب ترین اپنے کیریئر کی آخری میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے.
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔

اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹسیٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں