لیجنڈ کرکٹر یونس خان کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والےپاکستان کے نمبر ون بیٹسمین یونس خان کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر یونس خان کا ہزاروں مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پونس خان جب کراچی پہنچے تو ان کی آمد سے قبل ہی مداحوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے کراچی ایئر پورٹ موجود تھی۔

یونس خان باہر آئے تو فینز نے پھولوں کے ہار سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کے سی سی اے سیکریٹری اعجاز فاروقی بھی موجود تھےمگر پی سی بی کا کوئی نمائندہ نہ آیا۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنا آسان ہے جبکہ کوچنگ مشکل کام ہے.
ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد یونس خان اے این پی سندھ کے صدر سنیٹر شاہی سید کے ہمراہ گاڑی میں سوارہو کر گھر کی طرف روانہ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں