لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)؛لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا ۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی پاکستان کا نام روشن کرو۔میں چاہتا ہوں سر اٹھا کر رخصت ہوں، ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ریٹائر ہو جاوں گا ۔دعا ہے میری اچھی پرفارمنس سے پاکستان جیتے گا ۔ مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسے نظرانداز کیا جائے ۔ کبھی بھی ضرورت پڑی تو میں حاضر رہوں گا
سرفراز کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ٹیم کو آگے لے کر جائے ۔
یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے کے لئے صرف 23رنز درکار ہیں ۔ یونس خان نے اپنے کرکٹ میں اب تک 115, ٹیسٹ میچز ، 265 ونڈے ,25 T20 اور83 20/20 میچز کھیلے ہیں ۔ یونس خان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 26فروری 2001 کو راولپنڈی میں آسٹرلیا کے خلاف کھیلا ۔پہلا ونڈے 13 فروری 2001 کو کراچی میں آسٹرلیا خلاف پہلا ٹوئنٹی 20, 13 جنوری 2005 کو آسٹرلیا اور پہلا ٹی 20،28 اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

2009 میں t20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی یونس خان ہی تھی ۔ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں