لاہور ہائی کورٹ میں 6ججز نے حلف اٹھالیا

لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہوگئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے ججز صاحبان سے ان کے عہدے کا حلف لیاحلف اٹھانے والوں میں جسٹس شاہد مبین، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس شہرام سرور، جسٹس ساجد سیٹھی اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیںحلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، بار کے عہدیداروں لاءآفیسرز اور وکلا ءنے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں