high court Stop media to cover darna

لاہور ہائی کورٹ میں ٹی وی پروگراموں حسب حال،خبرنامہ اور خبر ناک پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت

نیوزویوز(لاہور) لاہور ہائی کورٹ میں ٹی وی پروگراموں حسب حال ۔خبرنامہ اور خبر ناک پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی.مسز جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.۔عدالت کا کہنا ہے کہ پوری دینا میں اسطرح کے پروگراموں میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کی کردار کشی کی جاتی ہے. عدالت نے یہ حکم شاہدہ کے سابق پولیس سب انسپکٹر رشید احمد کی انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر دیا۔درخواست میں پیمرا ۔ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے. درخواستگزار کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ ملکی وقار کے لئے کام کیا.پولیس نے ہمیشہ عوام کا تحفظ کیا اور جان کی قربانیاں دیں.صوبہ میں خراب امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا ۔بدقسمتی سے میڈیا میں ہمیشہ پولیس کی کردار کشی کی گئی اور منفی دکھایا گیا.اِن تینوں پروگراموں میں جسطرع پولیس کو دکھایا جاتا ہے وہ قابل افسوس ہے. استدعا کی گئی کہ ان تینوں پروگراموں پر پابندی عائد کی جاہے.پیمرا کو پروگرام دکھانے والے ٹی وی چینل کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں