لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اورسرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور ( محمد اسد سلیم) : محکمہ ہائر ایجو کیشن حکومت پنجاب نے ⁠⁠⁠⁠⁠لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اورسرگودھا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ہور کالج فار ویمن یونیورسٹٰی میں ڈاکٹرعظمی قریشی اور سرگودھا یونیورسٹی کےمیں ڈاکٹر اشتیاق کو چار چار سال بطور وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ۔ لاہورکالج کیلئے سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر عظمی قریشی، ڈاکٹر رخسانہ کوثر اور ڈاکٹر شاہدہ حسین کا نام فائنل کیا تھا جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر ظفر معین، ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ڈاکٹرطاہر امین کے نام بجھوائے گئے تھے ۔ نوٹیفیکشن میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کو فوری ہٹانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر رخسانہ کوثر کو عدالت نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر تعنیات کیا تھا ۔
پنجاب یونیورسٹی اور نواز شریف یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ وائس چانلسر تقرری کیس میں لاہور ہائیکورٹ نےحکومت پنجاب کو حکم جاری کیا تھا کہ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں سے فوری وائس چانسلرز کو منتخب کیا جائے ۔دوسری جانب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے ڈاکٹرعظمی قریشی کی اہلیت کے خلاف ہائر ایجو کیشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں