لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز کا ایک روزہ تفریحی دورہ سیالکوٹ

لاہور پریس کلب نے خواتین ممبرز کی تفریح کے لئے ایک روزہ تفریحی ٹورسیالکوٹ ، ہیڈ مرالہ ،سیا لکوٹ چیمبر آف کامرس اور سیا لکو ٹ پریس کلب کا اہتمام کیا،پریس کلب کا تفریحی ٹور گزشتہ روز بخیر وعافیت کامیاب دورے کے بعد واپس پہنچا۔لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجدنے کہا کہ منتخب باڈی اپنے ممبران کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ امسال خواتین ممبرز کے تفریحی ٹور کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔ اس دورے کا مقصد ممبران کو بے پناہ صحافتی مصروفیات کے بعد ذہنی سکون اور تفریح فراہم کرنا ہے ۔ٹور میں شریک ممبران نے بھرپور تفریح فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کرنے پر گورننگ باڈی کی کاوشوں کو سراہااور امید ظاہر کی گئی کہ پریس کلب اپنی روایت کو برقرار رکھے گا۔ اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر ملک زاہد لطیف،چیئرمین سیالکوٹ پریس کلب انور حسین باجوہ ، سیکرٹری سیالکوٹ پریس کلب محمد رشید چوہدری ، ڈاکٹر شمس جاوید،نواز ش علی قریشی،ملک تنویر اعوان،امجد عثمانی اور حافظ ظہیر اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔ لاہور پریس کلب وومن کمیٹی کی جانب سے خواتین ممبران کےلئے تفریحی ٹور میں کمیٹی چیئرپرسن نوشین نقوی،فاخرہ تحریم،حفصہ عثمان،ربیعہ ارشد،فضہ نور،گونیلا حسنین،درخشندہ علمدار،سعدیہ صلاح الدین،شازیہ آسی،مستینرہ کرن خان،رابعہ نور،ہما صدف،رفعت علوی،فرح ہاشمی،سعدیہ قریشی،سعدیہ مقبول،مہوش شہزادی،مریم رفیع ، سعدیہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں