لاہور وزیر اعظم کی زیر قیادت بڑا اجلاس بڑے فیصلے

آج لاہور جاتی امراء میں وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی اجلاس ہوا .

اجلاس میں چودھری نثار سمیت اسحاق ڈار،وزیر اعلی شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے جس سے فوج اور حکومت کے درمیان اختلاف پیدا ہوحکومت ڈاؤن لیکس کے حوالے فوج کے تحفظات دور کرے گی.
ڈان لیکس رپورٹ کو من و عن شائع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا
اجلاس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو ہٹانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا.

ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے 10ارب روپے کی آفر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے عدالت جانے کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے جب کہ اجلاس میں ملک بھر میں سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں