لاہور: وزیراعظم کی قیادت میں ن لیگ کی کور کمیٹی کا اجلاس

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
نیوز اینڈ ویوز کے زرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں