لاہور میں اے لیول کی جعلی ڈگریاں بکنے کا انکشاف

لاہور(محمداسد سلیم)؛ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں اے لیول کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر داخلہ لینے والا

طالب علم پکڑا گیا ۔ یونیورسٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاہور بورڈ کا سیکریسی آفیسر عبدلجبار فیل ہونے طلبا کو جعلی ڈگری بنا کر دیتا تھا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے تھانہ ٹاون شپ میں عبدلجبار اور چند نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ420 /468 /471 کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کے یونیورسٹی کے ایڈمیشن آفس کی جانب سے دورانِ پرٹال یہ بات سامنے آئے ہے کے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لئے چند طلبا نے کوائف کے ساتھ جو ڈگری کی کاپیاں دی ہیں وہ ڈگریاں جعلی ہیں ۔یونیورسٹی نے اپنے ظور میں جو تحقیقات کی ہے اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کے لاہور بورڈ کا سیکریسی آفیسر عبدلجبار فیل ہونے طلبا کو جعلی ڈگری بنا کر دیتا ہیں جو کے انتہائی غیر قانونی اقدام ہے ۔ ایف آئی آر میں مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کاوائی کرنے کی بھی اپیل۔

دی ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کرتے ہوئے بتایا کے امیدوار نے جعلی ڈگری کی مدد سے داخلہ لینے کی کوشش کی مگر ابتدائی مراحل میں امیدوار پکڑا گیا ۔

لاہور بوڑد کے ترجمان کا فون بند ہونے کی وجہ سے متعدد بار کوشش کرنے باوجود ان رابطہ نہ ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں