سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالغفور میو پر مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم ڈی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ عبدالغفور میو پر کار سرکار میں مداخلت اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ 9 جون بروز جمعہ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سخت سیکیورٹی حصار بنایا گیا تھا عبدالغفور میو نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی سیکیورٹی اہلکاروں کے شناخت کروانے کے مطالبہ پر صوبائی وزیر نے سیکیورٹی اہلکاروں کے سا بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں.اور حصار توڑتے ہوئے جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ پر پہنچ گئے ڈی ایس پی صدر سرکل اسلام آباد کی مدعیت میں عبدالغفور میو کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں