لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعیت مرحبا رمضان کانفرنسس کا انعقاد کروائے گی .

(سٹاف رپورٹر) ؛ لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں مرحبا رمضان کانفرنسس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مرحبا رمضان کانفرنسس کا اہتمام جمعیت کرے گی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ کاوز اینڈ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا صرف اسلامی جمعیت طلبہ ہی پورے ملک میں وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو طلبہ کے حقوق اور ان کی کردار کی تصیح کے لیے ہر وقت میدان عمل میں موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا چونکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیت نے رمضان سے قبل ہی اس بابرکت مہینے کے تقدس اور اہمیت کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ جبران بٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سمیت پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں مرحبا رمضان کانفرنسس کا اہتمام کرے گی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جمعیت رمضان کیسے گزاریں کے عنوان کے تحت سٹڈی سرکلز کابھی اہتمام کرے گی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ شرکت کریں گے ۔نیوز اینڈ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سب کے ساتھ ساتھ لاہور بھر میں افطار پارٹیوں اور نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں