ring road Lahore

قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے۔ شہباز شریف 

نیوزویوز(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ۔  
گزشتہ سوا چار سالوں سے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ پاکستان میں صرف ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہو گی۔قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے۔ دھرنوں کے ذریعے ترقی کا سفر روکنے والوں کو عوام 2018 کے انتخابات میں رد کردیں گے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈالنے والے بعض سیاسی عناصر عوام سے کھلی دشمنی کر رہے ہیں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو قدم قدم پر مقدم رکھا ہے۔ ملک میں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی عفت لیاقت اور رکن صوبائی ا سمبلی اصغرعلی منڈاشامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں