قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز انکی آخری سیریز ہو گی.خواہش تھی پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتتا.انہوں نےکہاٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر آنا بڑی کامیابی ہے.عزت افزائی پرپی سی بی کا شکر گزار ہوں. کیرئیر میں جو کچھ بھی کیا اس سےمطمئن ہوں. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ میں نہ کبھی کسی کا پریشر لیا اور نا ہی کسی نے انہیں ڈکٹیٹ کیا.پاکستان میں نہ کھیلنے اوربھارت سیریز نہ ہونے کا افسوس رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں