قومی سلامتی پر عارضی فوائد کے لیے سمجھوتہ نہیں کریں گے. عبد الباسط

انڈیا میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کاکہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے پیش کردہ شرائط مذاکرات کےلئے سازگار نہیں، پاکستان بھارت کو جلد یابدیر مذاکرات کی میز پر آناہوگا۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ پاکستان ذمے دارملک ہے، قومی سلامتی کےامور اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت 2009 کےشرم الشیخ بیان پر واپس آئے، کلبھوشن تک قونصلررسائی اور اس کے خاندان کو ویزا دینے کے معاملے کا میرٹ پرفیصلہ کیا جائے گا۔

عبدالباسط نے بتایا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان مضبوط گراؤنڈ پر موجود ہے، کلبھوشن کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں بغیر تعاون کے نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے، جون میں شنگھائی کانفرنس میں نواز مودی ملاقات کی دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی تجویز نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں