قطر کی معافی کے لیے شرائط !

قطر کی معافی کےلئے تین شرائط جن کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرگاش نے کیا ہے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر کی معافی کے لیے پیشگی شرائط بتا دی ہیں جس کے مطابق قطر کو اپنی آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کو سعودی احکامات کے تابع کرکے ایران کے حوالے سے اپنے نرم موقف کو فوری طور پر بدل کر سخت رویہ اپنانا ہوگا الجزیرہ سمیت متعدد آزاد روی کا مظاہرہ کرنے والے ٹی وی چینلوں پر فوری پابندی لگانا ہوگی دوحا میں موجود اخوان المسلمون اور حماس کی قیادت کو فوری طور پر ملک بدر کرنا ہوگا ان تین پیشگی شرائط کی منظوری کے بعد قطر کا محاصرہ ختمُ کرنے کےلئے مذاکرات شروع ہوں گے اور امیر کویت کی ثالثی قبول کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں