قطر میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کا انتظام کر لیا گیا

قطر میں کل سے پھنسے550 پاکستانیوں کا معاملہ کامیابی سے حل کر لیا گیا
اہم مسئلے کے حل میں دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا انتہائی کلیدی کردار رہا
پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ دوحہ ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے تمام ابتدائی انتظام قطر ایئر لائن نے کیا.
تمام پاکستانی عمر زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کا مکمل انتظام کر دیا گیا ہے.
عمرہ زائرین کوسعودی عرب پہنچانے کیلئے عمان کی قومی ایئر لائن کی خدمات حاصل کی گئیں
پہلے550پاکستانیوں کوصبح 7بجے خصوصی طیارے سے مسقط پہنچا دیا گیا ہے.جنہیں خصوصی طیارہ لے کر 2بجکر 30منٹ پر دوحہ سے روانہ ہوگا.
یہ خصوصی طیارہ پہلے عمان پہنچے گا اور اس کے بعد عمان سے ان زائرین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا.
پاکستانی مشن دوحہ ، عمان اور سعودی عرب کےسفارتخانوں سے رابطے میں ہے.
مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارتی مشن کا عملہ موجود ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں