فوڈ اتھارٹی کاپنجاب بھر کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ پر پابندی عائد کرنے پر غور

لاہور(سٹاف رپوٹر):پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے بھر کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ پر پابندی عائد کرنے کے لیے سفارشات مرتب کر رہی ہے۔اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے تجویز دی جارہی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین میں سافٹ ڈرنکس کی جگہ صحت مند مشروبات جیسے فلیورڈ ملک اور تازہ پھلوں کے جوسز فروخت کیے جائی۔ سفارشات میں یہ سفارش بھی شامل کی جارہی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین انتظامیہ کو جنک فوڈ کے بجائے صحت مند غذائی اشیا رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

اطلاعات کے مطابق سفارشات اتھارٹی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کی جائیں گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور امین مینگل نے اس بارے میں کہنا ہے کہ جنک فوڈ اور سافٹ ڈرنکس صحت پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسکولوں کے بچوں کو یہ اشیا فراہم کرنے کا مطلب پاکستان کی نئی نسل کو بے شمار بیماریوں اور صحت سے متعلق خطرات سے دو چار کرنا ہے۔ اسکولوں کی کینٹینز میں فلیورڈ ملک، جوسز، پھل ور ابلے ہوئے انڈے فروخت کیے جانے چاہیئں تاکہ بچوں کی جسمانی غذائی ضروریات پوری ہوں اور ان کی جسمانی و دماغی نشونما میں اضافہ ہو۔

والدین اور ڈاکٹرز نے پابندی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں