فوجی عدالتوں سے سزایافتہ چار دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے سیکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور مساجد پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں قیصر خان، محمد عمر، قاری ذبیر محمود اور عزیز خان شامل ہیں اور چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ و ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں 23 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں