فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے چار دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزاے موت پانے والے چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق پھانسی پانے والوں میں دہشت گرد رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں