فلڈ موک ایکسرسائز

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122 کی نمایا ں فرضی مشقوں کے علاوہ ضلع بھر کے تمام اداروں نے خان پور نہر پر منعقدہ فلڈ موک ایکسرسائز میں حصہ لیا۔اس موقع پر ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ ،لائیو سٹاک فرسٹ ایڈ کیمپ،میڈیکل کیمپ برائے ایمرجنسی مریض،امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن،کنٹرول روم ریسکیو1122اور میڈیکل چیک اپ کیمپ بھی لگائے گئے۔پنجاب ڈِزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی سے ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم نے فلڈ موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ رمضان کے ماہ میں روزہ کے حالت میں بھی ریسکیو جوان جذبے سے سر شار ہیں اور اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے ریسکیو ٹیم کی خدمات کو سراہا اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑہ کے ہمراہ خانپور نہر پر موک ایکسرسائز مشقوں کا جائزہ بھی لیا اور تمام امدادی کیمپس سے کارکردگی اور پلانگ کی تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ فلڈ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122کے جوانوں نے فرضی سیلاب زدگان کو بذریعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر کشتی کے ریسکیو عمل کی تیاری،ٖفرضی مریضوں کو فرسٹ ایڈ کی فراہمی، بچاؤ کے لئے بذریعہ کشتی رسائی اور تیراکی کے عملی نمونے بھی پیش کئے جبکہ تمام اداروں نے بھی اپنی مکمل تیاری اور موجود وسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے ڈی واٹرنگ ، بند باندھنے اور سیفٹی مہیا کرنے کے علاوہ ڈینگی سویپنگ اور ویکسینیشن کے عملی نمونے بھی پیش کئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ نے بتایا کہ آنے والے موسم میں سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو شیخوپورہ کی تیار ی مکمل ہے جبکہ ریسکیو جوان ہر دم تیار ہیں انہوں نے متاثرین کی ہر قسم کی مدد کو ریسکیورز کی اولین ترجیح قرار دیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تا کہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی فرضی مشقوں کا مقصد تمام اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ، آلات کی تیاری اور درستگی کی تصدیق ہے جس کی بدولت مختلف حالات میں موجودہ وسائل کا درست استعمال ممکن ہو پاتا ہے اس مشق کا مقصد بھی تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں