فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے  عمران  خان سے ملاقات کے بعد  تحریک انصاف میں شمولیت کا باقائدہ  اعلان کردیا ۔  اس موقع پر  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرے  اور میرے ساتھیوں کی طاقت پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اترے گے۔ ہم علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے لئے عمران خان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔  پاکستان کے عوام چاہتے ہے کہ ان لٹیروں اور چورون سے پاکستان کی جان چوٹھ د اعظجائے اور ہم اس پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائے ۔   ہم  زلفقار علی بھٹو شہید کی سوچ کو آگے لیکر چل رہے ہے جس کا منشور کا پہلہ کا پہلا جزو یہ تھا کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نہ صرف پاکستان کےاندر آپ کی نمائندگی  کرے بلکہ بین العقوامی سطح پر بھی پاکستان کے چہرے پر لگے کرپشن کے داغ کو دھو کے  قوم کا مقدمہ لڑے۔

پاکستان کی عوام نے عمران خان سے جو امیدیں وابستہ کی ہے کہ عمران خان پاکستان کا گلا سڑا نظام ختم کرنے نکلے ہے اور وی آی پی نظام کے خاتمے کے لئے ہم ایک ادنی سے سپاہی کی حیثیت سے  عمران خان کی ان کاوشوں کو آگے بڑھائے گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں