فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں