عید کے موقع پر مختلف چینلز پر فحش رقص،پیمرا سوتا رہا

نیوز ویوز (اسلام آباد): اس عید کی خوشیوں پر مسلمانانِ پاکستان نے ایک نہیں دو اذیتیں برداشت کیں ہیں۔ ایک تو برما کے روہنگیا کے صوبے میں مسلمانوں کے قتل عام کی اطلاعات، جس پر وزارتِ خآرجہ نے بالآخر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر بھی اس مسئلے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

مگر دوسری اذیت بھی کچھ کم نہ تھی اور وہ تھی تمام دن مختلف ٹی وی چینلز پر فحش اور لچر پروگرام۔ کئی چینلز اس موقع پر ریٹنگز کی خاطر فحاشی اور عریانی کو پروموٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔

دیکھئے چند ایسے ہی قابل ِ نفرت مناظر جنہیں دیکھ کر آپ ورطہ حیرت میں گم ہو جائیں گے کہ ہمارا میڈیا کیا دکھا رہا ہے اور گھر بیٹھی خواتین کیا دیکھ رہی ہیں۔

سب سے حیرت انگیز بات پیمرا کی خواب غفلت میں نیند ہے جس نے ان چیزوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور ایسا محسوس ہوا جیسے پیمرا بھی عید کی تین دن کی چھٹیاں منا رہا تھا اور ان تین دن تمام چینلز کو ہر چیز دکھانے کی مکمل آزادی حاصل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں