عمران خان کے پاس کیچڑ کی بالٹی ہے.جو سامنے آ تا ہے اس پر اچھال دیتے ہیں. وزیرمملکت برائے اطلاعات

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان خود اپنی قیمت لگا رہے ہیں اگر ان میں جرأت ہے تو وہ 10 ارب کی پیشکش کی تفصیل بتادیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان 2013 سے جھوٹے الزامات لگارہے ہیں، ان کی مرضی کی بات ہو تو واہ واہ، نہ ہوتو تھو تھو کرتے ہیں، وہ اب عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی مہم چلارہے ہیں، حکومت اداروں کو مضبوط اور عمران خان انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپنی قیمت لگارہے ہیں.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں، عمران کے پاس کیچڑ کی بالٹی ہے جو سامنے آئے اچھال دیتے ہیں، وہ جھوٹ، الزامات اور گالیوں کی سیاست کرتے ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے باوقار انداز میں بہتان تراشی کا سامنا کیا، عمران جو بورہے ہیں وہ آئندہ الیکشن میں کاٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے اختلافی نوٹ کو فیصلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ عمران خان نے جو ثبوت دیئے ان پر وزیراعظم کو نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں