عمران خان کو دس ارب کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام منظر عام پر آ گیا

چند دن پہلے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے ایک تقریب میں بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومتی پارٹی کی جانب سے دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی. لیکن انہوں نے پیشکش کرنے والے شخص کا نام نہیں بتا یا تھا.اس بہان کے بعد عمران خان سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہے ہیں.
لیکن اب عمران خان کو دس ارب رشوت کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام سامنے آ گیا ہے.
زرائع کے مطابق عمران خان کو دس ارب کی پیشکش لاہور کے رہائشی گولڈی نامی شخص نے کی تھی.
واضح رہے کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےپی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں