عمران خان کا منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن فلیٹ کی خریدو فروخت سے متعلق منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی پیش کروں گا.
Imran Khan ✔ @ImranKhanPTI
I will not only show money trail of purchase & sale of London flat & money brought back to Pak before the SC 1/2
10:36 AM – 10 May 2017
عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کریں گے کہ بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل مورہ نور کی اجازت کے بعد کی۔
Imran Khan ✔ @ImranKhanPTI
2/2 I will also show before SC proof that I had my Bani Gala house plans approved by Union Council of Mora Noor before starting construction
10:38 AM – 10 May 2017
چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں