عمران خان نے عدالت میں جعلی منی ٹریل جمع کروائی.دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے عمران خان ہیر پھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عدالت میں جعلی منی ٹریل داخل کرائی، ہم سپریم کورٹ میں اِن کے جھوٹ بے نقاب کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے ہم دوبارہ کھڑے ہیں اور عمران خان ، جمائمہ یا راشد علی خان کسی کا بینک اسٹیٹمنٹ نہیں آیا.جبکہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جعلی منی ٹریل داخل کرائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ راشد علی خان نے 2002میں فلیٹ کی فروخت سے قبل عمران کو پیسے دئیے ، ان کی عجیب منطق ہے عمران خان نے اہلیہ کوقرض لینے سے پہلے ہی ادا کردیا تھا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ ایک جھوٹ بولنے کے لیے انہیں سو جھوٹ بولنا پڑیں گے۔ عمران خان نے اپنی جائیداد بلیک منی سے خریدی ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاناما پیپرز والے مان گئے ہیں نواز شریف کا نام نہیں ہے، عدالت نے بھی مان لیا ہے کہ مریم نواز شریف کا نام نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں