عمران خان اپنے ٹھیلے پر میرا سامان فروخت کر رہے ہیں. دانیال عزیز

مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام میرے آئیڈیاز کی کاپی ہے اور عمران خان تو نقل مار خان ہیں۔
یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے بات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ٹھیلے پر میرا سامان فروخت کررہے ہیں۔
دنیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کے ادارے میں نے اپنے خون پسینے سے مضبوط کیےاور ساری زندگی اپنے ٹراوزر پر سرخ گیند نہیں رگڑی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دئیے ہوئے پولیس آرڈر 2002پر خیبرپختونخوا میں اپنے نام کی چیپی لگائی گئی جبکہ عمران خان اے ٹی سی، سپریم کورٹ سے فراری ہیں ۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہوںاور تحریک انصاف چاہتی ہے کہ میں اُن کا پیچھا چھوڑ دوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں