علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ

وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں مکھیوں نے یونی ورسٹی کے ملازمین پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں گلزار نامی مالی جاں بحق ہو گیا جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث یونیورسٹی میں بھگڈر مچ گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں