عرب امریکاسربراہ اجلاس شروع

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف امریکا، عرب اور اسلامی ممالک متحد ہوگئے،اس حوالے سے ہونے والا سربراہ اجلاس بھی شروع ہوگیا۔
عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،وزیراعظم نوازشریف سمیت 55مسلم ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

اجلاس میں ٹرمپ عالم اسلام سے متعلق امریکی پالیسی پر خطاب کریں گے ۔اس موقع پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا کہ کانفرنس میں دوستوں اور بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،آج کی تقریب سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں