عالمی عدالت کو خط بھارت نے ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے لکھا.خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کا کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قومی سلامتی کے خلاف جرائم پر سزا سنائی گئی جب کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے لہذا بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔
Khawaja M. Asif ✔ @KhawajaMAsif
Indian letter to ICJ attempt to divert attention frm state sponsored terrorism in Pak.Kulbushan convicted of offences against Nat security
واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں