عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس پر آج تین بجے فیصلہ سنائے گی

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے متعلق بھارتی درخواست پر آج سہ پہر تین بجے فیصلہ سنائے گی۔
بھارتی لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کہتے ہیں عالمی عدالت میں بھارت کا مقدمہ کمزور ہے۔

بھارت نے اپنے جاسوس کے لیے عبوری ریلیف مانگا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ یہ کیس عالمی عدالت میں قابل سماعت ہی نہیں۔
بھارت خود کہہ چکا ہے کہ عالمی عدالت دولت مشترکہ ممالک کے تنازعات میں نہ پڑے۔
دوسری جانب بھارتی لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی عدالت بھارت کی بات مان کر پاکستان سے کہہ بھی دے کہ وہ کلبھوشن کو پھانسی نہ دے تب بھی پاکستان چاہے تو اسے پھانسی دے سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں