عالمی سٹاک مارکیٹوں میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک: عالمی سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایمانویل میکرون کی کامیابی ہے۔ جرمنی کے ڈی اے ایکس انڈیکس میں 3.4 فیصد، پیرس میں 4.1 فیصد اور لندن سٹاک مارکیٹ میں 2.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکا کی اہم سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں نصدق کمپوزٹ انڈیکس نمایاں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں