عالمی بے گھروں کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک پاکستان: اقوامِ متحدہ

نیوز ویوز(جنیوا) آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں اس وقت بھی 14 لاکھ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 6 کروڑ 50 لاکھ افراد یا تو کسی غیر ملک میں پناہ گزین ہیں، پناہ کی تلاش میں ہیں یا پھر خرابئ حالات کے باعث اپنی اصل رہائشی جگہ چھوڑ کر اپنے ہی ملک میں کہیں اور رہنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2014 اور 2015 کے درمیان پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والوں کی عالمی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جو تقریباً 50 لاکھ رہا جبکہ 2015 سے 2016 کے دوران یہ اضافہ 3 لاکھ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں