ظفر حجازی نواز شریف اور نثار کے درمیان اختلاف کی وجہ بنے: ذرائع

نیوزویوز:(اسلام آباد) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نواز نثار اختلافات کی وجہ بنے جس کا نیو نیوز نے کھوج لگا لیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے ایف آئی اے کے تفتیشی افیسر ظفر حجازی کو ریلیف دینے کے احکامات جاری ہوئے تو چوہدری نثار برا مان گئے۔وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے دیا جائے۔ چیئرمین ایس ای سی پی کو کوئی ریلیف دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ اسی وجہ نے نواز شریف اور چوہدری نثار میں فاصلے بڑھا دئیے۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے وزیر داخلہ معمول کے مطابق منگل کو  آفس پہنچے لیکن کمر میں شدید درد کی وجہ سے تمام مصروفیات چھوڑ کر گھر چلے گئے۔ ڈاکٹر نے چوہدری نثار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ہر جگہ ہر وقت باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں

www. newsandviews.com.pk

Twitter:  newsandviewspak

Facebook:  newsandviewspk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں