طلال چودھری کے جے آئی ٹی پر شدید حملے

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے موقع پر ن لیگ کے رہنما بھی موجود تھے ،اس موقع پر حسین نواز کی تصویر کے اجراء پر انہوں نے تنقید بھی کی۔
طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےکہاکہ وہ پہلے سے کہتے تھے جے آئی ٹی جانبدار ہے ، تیس دن کی کارکردگی ایک تصویر ہے ، جو ایک تصویر نہ سنبھال سکے وہ انصاف کیا کریں گے ، جے آئی ٹی تفتیش کا ادارہ ہے یا قصائی کی دکان، لگتا ہے کہ اس جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنے گی۔
اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ ویڈيو بنانا دباؤ ڈالنے کا طریقہ ہے ، جو لوگ پیش ہورہے ہیں وہ ملزم نہیں ، اس کے برعکس عمران خان ہر ادارے سے فرار ہیں لیکن انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں