شیری رحمان حکومتی سینیٹر پر برس پڑیں

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیریں رحمان وفاقی وزیر قانون زاہد حامد پر اس وقت شدید برہم ہو گئی جب انہوں نے شیری رحمان کی توجہ مبذول کرانے کے لئے انہیں لیڈی سینیٹر کہ کر مخاطب کیا.
گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ماحولیات کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمن کے توجہ مبذول نوٹس پر بیان دیا اور انھیں لیڈی سینیٹر کہہ دیا جس پر شیری رحمن غصے میں آگئیں اور احتجاج کیا کہ مجھے لیڈی سینیٹر کیوں کہا جارہا ہے، ٖفرق کیوں رکھا جارہا ہے؟۔ وزیرقانون و انصاف اس صورتحال پر پریشان ہوگئے جبکہ اراکین سینیٹ حیرانگی سے صورتحال کو دیکھتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں