شیخوپورہ کے محلہ رام گڑھ کے مکین سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے پریشان

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) ٹی ایم اے کی مجرمانہ غفلت و عدم توجہی کے باعث سیوریج کا کھڑا گندا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، گزشتہ کئی روز سے محلہ رام گڑھا گلی انصاریاں سمیت سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جانے اور طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں، ملازمین کو دفاتر اور محنت کش طبقہ مزدوری کیلئے گھروں سے نکلنے سے قاصر ہے جبکہ اس سنگین صورتحال پر شہریوں کے احتجاج اور بار بار انتظامی اداروں کے متعلقہ افسران کو درخواستیں دینے کے باوجود اصلاح و احوال ممکن نہ ہوپایا ہے ،اہل علاقہ تاجدین، محمد سلیم، اشتیاق، محمد اسحاق، عابد ملک، محمد افضل، عبدالرحمن، ثاقب اسحاق، خالد محمود مغل، عبدالستار، وحید شاہ اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے اہل علاقہ سیوریج کے کھڑے گندے پانی کے باعث مسائل کا شکار ہیں گٹروں کے ابلنے سے پانی ہمارے گھروں اور دکانوں میں داخل ہورہا ہے جسے ہم اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے پر مجبور ہیں جبکہ اس گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھی بہتاط ہوگئی ہے جن کے کاٹنے سے اہل علاقہ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے مگر متعلقہ افسران کو بار بار درخواست دینے اور شکایات کے باوجود ہماری شنوائی نہ ہو پائی ہے جس سے ہم گہری تشویش کا شکار ہیں اور ڈی سی ارقم طارق سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اصلاح و احوال یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں وگرنہ ہم ڈی سی آفس کا گھیراؤ اور احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں