شہباز شریف کے مافیا اسٹائل ہیٹ اور نیلے سوٹ نے سبھی کو پریشان کر دیا

نیوز ویوز(اسلامآباد): جہاں ایک طرف سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں گاڈ فادر کا ذکر کیا وہیں سوشل میڈیا پر شریف خاندان کو گاڈفادر سے تشبیہات دینے کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی تصاویر کو ایڈٹ کر کے مشہور ہالی وڈ اسٹار مارلن برانڈوو کی جگہ نواز شریف کی تصاویر لگائی جانے لگیں۔ ایسے میں بھلا شہباز شریف کیسے پیچھے رہتے۔ ٹائٹینک کی کیٹ ونسلٹ والا ہیٹ پہننا تو وہ ترک کر ہی چکے ہیں اس لئے آج وہ ڈان کارلیون کا ہیٹ پہن کر آ گئے جس نے تمام دیکھنے والوں کوششدر کر دیا۔ بلا شبہ ان کو ڈائس پر دیکھ کر پہلے خیال کسی مافیا ڈان کا ہی آتا تھالیکن نیچے ان کا زیب تن ہلکے نیلے رنگ پینٹ کوٹ ایک عجیب ہی منظر پیش کرتے نظر آئے اور لوگوں کے لئے مشکل ہو گیا کہ وہ مافیا ہیٹ دیکھ کر ڈریں یا سوٹ دیکھ کر ہنسیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں