شفقت چیمہ کو کتے نے کاٹ لیا

لاہور: پاکستان کے نامور اداکار شفقت چیمہ کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کتے نے کاٹ لیا۔
اداکار شفقت چیمہ لاہور میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں ایک سِین میں کتا بھی شامل تھا، دوران شوٹنگ کتے نے اداکار کو کاٹ لیا جس کے بعد شفقت چیمہ کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا . اداکارکا کہنا ہے کہ مداحوں کی دعاؤں سے اب ٹھیک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں